October 23, 2019

حیدرآباد میں زبردست بارش اوربجلی گرنے کا انتباہ۔شہری گھروں سے باہرنہ نکلیں

حیدرآباد میں زبردست بارش اوربجلی گرنے کا انتباہ۔شہری گھروں سے باہرنہ نکلیں
Photo Credit To imagine

حیدرآباد 9 اکتوبر (اردولیکس) حیدرآباد میں آج بھی کئی مقامات پربارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران شہرمیں بجلی گرنے کی پیش قیاسی کرتے ہوئے عوام کوگھروں اوردفاترمیں ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں زبردست بارش اور بجلی گرنے کا انتباہ دیا ہے۔ کمشنرجی ایچ ایم سی لوکیش کمارنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی اقدامات کے گھروں اوردفاترمیں ہی رہیں باہرنہ نکلیں۔ واضح رہے کہ کل شہرمیں ہوئی زبردست بارش کے دوران ملک پیٹ علاقہ کے ایک مکان پربجلی گرنے کا واقعہ پیش آچکا ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Post source : urduleaks