نیشنل

چیف منسٹراترپردیش یوگی کو گولی مارنے کی دھمکی

نئی دہلی: اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو گولی مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ امان رضا نامی شخص نے فیس بک پر وزیر اعلیٰ کو گولی مارنے کی دھمکی دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی یوپی پولس حرکت میں آگئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کوتوالی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کوتوالی انچارج ایم ایس گل کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم امان رضا باغپت کا رہنے والا ہے۔

اس سے قبل 9 اگست 2022 کو بھی وزیر اعلیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ اتر پردیش پولیس کی ہیلپ لائن پر ایک شخص نے واٹس ایپ پیغام بھیج کر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے پر شاہد نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بم دھماکے سے سی ایم یوگی کی جان لینے کی دھمکی دی تھی۔

عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کے بعد ریاست میں ماحول گرما ہوا ہے۔ پولیس کی موجودگی میں عتیق کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد یوپی پولیس اور یوگی آدتیہ ناتھ حکومت اپوزیشن کے نشانے پر ہے۔ اپوزیشن اس معاملے کو لے کر حکومت سے مسلسل سوال کر رہی ہے اور اس نے ریاست میں عام لوگوں کی حفاظت کے بارے میں بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ 15 اپریل کو عتیق کو پریاگ راج کے ایک اسپتال کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ عتیق اور اشرف کو معمول کے چیک اپ کے لیے یہاں لایا گیا تھا کہ میڈیا کے روپ میں تین نوجوانوں نے ان دونوں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے تینوں کو فوراً پکڑ لیا۔ پولیس کی موجودگی میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد محکمہ پولیس پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button