May 30, 2020

صحافیوں اور انکے خاندان کے لئے ہفتہ 12 اکتوبر کو فری میگا ہیلتھ کیمپ

صحافیوں اور انکے خاندان کے لئے ہفتہ 12 اکتوبر کو فری میگا ہیلتھ کیمپ

حیدرآباد: تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (ٹی یو ڈیبلو جے ایف) حیدراباد یونٹ کی جانب سے مِنی ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپیٹل کے اشتراک سے صحافیوں اور انکے افراد خاندانوں کے لیے دوسرا میگا ہیلتھ کیمپ ہفتہ ١٢ اکتوبر کو مہدی پٹنم، (عکاز کامپلیکس کے پیچے)، حیدرآباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

میڈیکل کیمپ میں ڈینگو، وائرل بخار، فلو، سردی زکام، بی پی، شوگر، آنکھوں کے امراض،امراض قلب’امراض نسوان واطفال وغیرہ کے متعلق جانچ کی جائگی۔ ضرورت پڑنے پر معائنے مفت کئے جائینگے، اور کمزور آنکھوں والوں کو چشمہ بھی مفت دیا جائے گا۔اس کے منی اسپشلیٹی ھاسپٹل کی جانب سے صحیفہ نگاروں کو ھیلت کارڈ بھی جاری کیا جائگا۔

فیڈریشن کی جانب سے تمام صحافیوں کو معہ خاندان تشریف لا کر اس زرین موقعہ سے استفادہ حاصل کرنے کی گزارش کی جاتی ہے۔ پہلے سے کوئی صحت سے متعلق شکایات ہوں تو ریپورٹ اپنے ساتھ ضرور لائیں۔

اپنا نام درج کرانے کے لیے ان فون نمبرات پر ایس ایم ایس کیجیے۔
9985937610; 9246729747;
ایس ایم ایس میں نام، پتہ، ادارہ کا نام، اور کوئی شکایت موجود ہو تو لکھیں۔

Post source : Urduleaks