October 23, 2019

کاما ریڈی ضلع میں باپ کے ساتھ دو لڑکیوں کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کا واقعہ

کاما ریڈی ضلع میں باپ کے ساتھ دو لڑکیوں کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کا واقعہ

ایم اے ماجد کی رپورٹ

کاما ریڈی-12 اکتوبر( اردو لیکس)کاماریڈی ضلع کے دوماکنڈہ منڈل مستقر کے ملیا مندر کے قریب ایک ہی خاندان کے 3 افراد کا بے دردی کے ساتھ قتل کردیا گیا ۔مرنے والوں میں باپ اور بیٹیاں شامل ہیں تفصیلات کے مطابق بھکنور منڈل کے جنگم پلی سے تعلق رکھنے والے بالیا اور اس کی 15 سالہ لڑکی لتا، 5 سالہ لڑکی چندانا کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا اور تینوں کی نعشیں مندر کے قریب پائی گئی ۔شبہ کیا جا رہا ہے کہ بالیا کا بھائی روی نے ان تینوں کا قتل کردیا ہے کیونکہ بتایا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان کئی دنوں سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا پولیس تحقیقات کررہی ہے

Post source : Urduleaks