October 23, 2019

19 اکتوبر کو تلنگانہ بند

19 اکتوبر کو تلنگانہ بند

حیدرآباد-12 اکتوبر( اردو لیکس)تلنگانہ آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کی جارہی ہرتال میں شدت پیدا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آرٹی سی ملازمین کی جواینٹ ایکشن کمیٹی نے 19 اکتوبر کو  تلنگانہ بند کی اپیل کی ہے۔جواینٹ ایکشن کمیٹی نے دیگر پروگرامس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس مہینے کی 13 تاریخ کو ریاست بھر  میں سڑک پر پکوان کرتے ہوئے احتجاج کیا جائے گا۔ 14 اکتوبر کو بس ڈپوز کے پاس احتجاج کیا جائے گا۔ 15اکتوبر کو راستہ روکو احتجاج کیا جایے گا۔ 16اکتوبر کو ملازمین کی تائید میں طلباء ریالی نکالیں گے۔ 17اکتوبر کو دھوم دھام پروگرام منعقد کیا‌جایے گا اس کے علاوہ 18 اکتوبر کو موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی۔

Post source : Urduleaks news network