October 23, 2019

آر ٹی سی ڈرائیور نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی

آر ٹی سی ڈرائیور نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی

کھمم -12 اکتوبر ( اردو لیکس)  ملازمت چلی جانے کے غم میں تلنگانہ آر ٹی سی سے وابستہ ایک ڈرائیور نے جسم پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی ۔اس واقعہ میں ڈرائیور شدید طور جھلس گیا اور اس کو بچانے کی کوشش کرنے والا اس کا بیٹا بھی جھلس گیا ۔یہ افسوسناک واقعہ کھمم میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق کھمم بس ڈپو سے وابستہ سرینواس ریڈی نام ڈرائیور گزشتہ ایک ہفتہ سے ملازمت کے مسئلہ پر کافی مایوس تھا کیونکہ حکومت نے ہڑتال کرنے والے ملازمین کو برطرف کردینے کا اعلان کیا تھا بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے اور دسہرہ کے موقع پر گھر والوں کو نئے کپڑے خریدنے میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر سرینواس ریڈی نے اپنے جسم پر کیروسین چھڑک کر آگ لگا لی اس دوران سرینواس ریڈی کے بیٹے نے باپ کو بچانے کی کوشش کی جس میں وہ بھی جھلس گیا ۔دونوں باپ اور بیٹے کو کھمم ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا جہاں سرینواس ریڈی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے 

Post source : Urduleaks