October 23, 2019

دیوبند میں بی جے پی کارپوریٹر فائرنگ میں ہلاک

دیوبند میں بی جے پی کارپوریٹر  فائرنگ میں ہلاک

 لکھنؤ-12 اکتوبر( اردو لیکس)اترپردیش کے دیوبند میں چند نامعلوم بندوق برداروں نے بی جے پی کے مقامی لیڈر و کارپوریٹر  دھارا سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ہفتہ کی صبح موٹرسائیکل پر سوار تین افراد نے دھارا سنگھ پر فائرنگ کردی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار نے بتایا کہ فائرنگ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے فوری طور پر سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔دیوبند میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹر دھارا سنگھ پر حملہ آوروں نے  اس وقت فائرنگ کردی جب وہ صبح 8 بجے اپنی شوگر فیکٹری جارہے تھے۔ ایس ایس پی کمار نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے 

Post source : Urduleaks