October 23, 2019

چلتی بس کے دو پہیے نکل گئے – بڑا حادثہ ٹل گیا

چلتی  بس کے دو پہیے نکل گئے – بڑا حادثہ ٹل گیا

نلگنڈہ -12 اکتوبر ( اردو لیکس)  آر ٹی سی بس کے دو پہیے بس سے الگ ہوگئے ۔تاہم اس واقعہ میں تمام مسافرین محفوظ رھ گئے ۔جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے نارکٹ پلی  ڈپو کی بس نارکٹ پلی سے نلگنڈہ جاری تھی کہ درمیان میں ایلا ریڈی گوڑم کے قریب بس کے پیچھے کے دو پہیے الگ ہوگئے ۔بتایا اس واقعہ کے وقت بس میں 60 افراد سوار تھے لیکن کوئی ایک بھی زخمی نہیں ہوا ۔ڈرائیور نے فوری طور پہیے کے الگ ہوجانے کے واقعہ کو محسوس کرتے ہوئے بس کو روک دیا ۔

Post source : Urduleaks