October 23, 2019

تلنگانہ میں جونیر، ڈگری اور دیگر کالجس کو بھی 20 اکتوبر تک تعطیلات

تلنگانہ میں جونیر، ڈگری اور دیگر کالجس کو بھی 20 اکتوبر تک تعطیلات

حیدرآباد-12 اکتوبر( اردو لیکس)تلنگانہ میں آر ٹی سی ہڑتال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے دسہرہ کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔قبل ازیں دسہرے کی تعطیلات اتوار کو ختم ہونے والی تھی اور پیر سے اسکول اور کالجس کا آغاز ہونے والا تھا ۔چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج اعلان کیا کہ آر ٹی سی ہرتال کے پیش نظر طلبا کو مشکلات نہ ہو اس کے لیے دسہرے کی تعطیلات میں توسیع کی گئی ہے اب اسکولوں کے ساتھ جونیر کالج، ڈگری کالج، پالی ٹیکنیک، انجینئرنگ کالج کو20  اکتوبر تک تعطیلات رہیں گے اور 21 سے تمام کالجس شروع ہوجائیں گے عثمانیہ یونیورسٹی نے بھی تمام کالجس کو تعطیلات کا اعلان کیا ہے 

Post source : Urduleaks