August 04, 2020

اردو کے لئے نامور ماہر تعلیم رضی الحمٰن کی خدمات ناقابل فراموش

ممتاز ماہر تعلیم و جناب رضی الحمٰن صاحب طلباء کو آسانی سے اردو سیکھنے کے طریقہ بتاتے ہوئے۔ انھوں نے بچوں کو آسانی سے اردو زبان سکھانے کا طریقہ نہ صرف متعارف کروایا بلکہ اس طریقہ کار سے بچوں کو خود بھی اردو سکھاتے رہے۔ عمر کے اس حصہ میں جہاں ہم میں سے بیشتر افراد بڑھتی ہوئی عمر کے پیش نظر کسی بھی کام کے کرنے میں پس و پیش سے کام لیتے ہیں لیکن جناب رضی الرحمٰن نے اردو کے تئیں اپنی محبت اور آنے والی نسل میں اردو کو عام کرنے کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ انھوں نے اپنی ساری زندگی اردو کی خدمت کے لئے وقف کردی۔ اس خبر کے ساتھ اپ لوڈ کئے گئے  ایک یادگار ویڈیومیں آپ خود اس بات کا انداوہ لگا سکتے ہیں کہ جنون اور شوق کی راہ میں عمر کوئی معنٰی نہیں رکھتی۔ اپنے والد کی ان ہی کوششوں کو زندگی کا نصب العین بناکر ان کے فرزند ماہر تعلیم فضل الرحمٰن خرم بانی ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ بھی ملت کے ہونہاروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے ان ہی کی راہ پر گامزن ہیں۔