May 30, 2020

ہندو مہاسبھا کے لیڈر کملیش تیواری کا بے بہیمانہ قتل

ہندو مہاسبھا کے لیڈر کملیش تیواری کا بے بہیمانہ قتل

لکھنؤ-18 اکتوبر( اردو لیکس) اترپردیش کے لکھنؤ میں ہندو مہاسبھا کے لیڈر کملیش تیواری کا نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر بے بہیمانہ قتل کردیا۔ تیواری کو فوری طور پر  اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، زعفرانی لباس پہنے کچھ لوگ دیوالی کا تحفہ دینے کے لئے ان کے دفتر میں داخل ہوئے۔ سیکنڈوں میں نامعلوم افراد نے کملیش کے گلے کو تیز دھار چاقو سے کاٹ ڈالا بعد ازاں اس پر چاقو سے کئی وار کئے ۔اور فرار ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ کملیش نے حالیہ دنوں حضوؐر کی شان میں گستاخی اور اسلام مخالف بیانات دیئے تھے پولیس نے احاطے سے ایک چاقو برآمد کیا۔ابتداء میں کملیش تیواری پر فائرنگ کرکے ہلاک کردینے کی اطلاعات گشت ہوئی تھی 

Post source : Urduleaks