May 30, 2020

خاتون کنڈکٹر کی عصمت ریزی کی کوشش۔ ڈرائیور کے خلاف کیس درج

خاتون کنڈکٹر کی عصمت ریزی کی کوشش۔ ڈرائیور کے خلاف کیس درج

منچریال 18 اکتوبر(اردولیکس)تلنگانہ میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کی وجہہ سے عارضی ڈرائیورس اور کنڈکٹرس کے ذریعے بسیں چلائی جا رہی ہیں ایسے میں ایک ڈرائیور نے خاتون کنڈکٹر کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔یہ واقعہ ضلع منچریال میں پیش آیا۔چینور سے منچریال جانے والی بس کے ڈرائیور سرینواس کے ساتھ بس میں خاتون کنڈکٹر تھی۔ اس نے منصوبہ بند طریقہ سے گاڑی میں مسافروں کو سوار نہیں کیا اور بس کو سنسان علاقہ میں لے جاکر خاتون کنڈکٹر کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔ خاتون کسی طرح اس کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور اس نے جیے پور پولس اسٹیشن میں ڈرائیور کے خلاف شکایت درج کروائی۔

Post source : Urduleaks news network