December 08, 2019

منچریال کے ایک ڈاکٹر کے مکان میں این آئی اے کی تلاشی!

منچریال کے ایک ڈاکٹر کے مکان میں این آئی اے کی تلاشی!

منچریال -19 اکتوبر ( اردو لیکس)  نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے )کے  عہدیداروں نے تلنگانہ کے منچریال ضلع مستقر میں واقع ایک ڈاکٹر کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے تلاشی لی ۔بتایا گیا ہے کہ منچریال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر این چندر شیکھر کے ماؤنوازوں سے تعلقات رکھنے کے شبہ میں این آئی اے کے عہدیداروں نے مکان کی تلاشی لی ۔ چندرشیکھر، منچریال کےاقبال کالونی میں رہتے ہیں۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والی این آئی اے ٹیم نے یہ تلاشی لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ این آئی اے کی ٹیم نے مقامی پولیس کے تعاون سے تقریبا سات گھنٹے تلاشی مہم چلائی ۔ این آئی اے کے عہدیداروں نے چندرشیکھر کی رہائش گاہ سے ماؤنواز کے کتابچے کے ساتھ انقلابی لٹریچر بھی ضبط کیا۔ این آئی اے نے چندر شیکھر کا ذاتی کمپیوٹر اور ہارڈ ڈسک بھی ضبط کرلیا ۔

Post source : Urduleaks