December 08, 2019

عادل آباد میں مرکز کی پری اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب

عادل آباد میں مرکز کی پری اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب

عادل آباد20/اکتوبر(اردو لیکس) ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد مسٹر نسیم شریف نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے ضلع کے تمام سرکاری و خانگی اسکولس و کالجس کے انتظامیہ سے خواہش کی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے طلباء کو دی جانے والی پری میٹرک و پوسٹ میٹرک اسکالرشپس برائے سال 20-2019کے لئے اپنے ادارے کا رجسٹریشن مرکزی حکومت کی ویب سائٹ scholarships.gov.in پر کروائیں۔اسی طرح بعد رجسٹریشن اس کی ایک کاپی معہ پرنسل کا آدھارکارڈ، اسکول کا U DISE کوڈ اور اسکول کی آئ ڈی کی کاپی دفتر اقلیتی بہبود عادل آباد پر داخل کردیں.تعلیمی اداروں کے لئے ویب سایٹ پر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25/اکتوبر ہے لہذا تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کے لئے وقت مقررہ پر رجسٹریشن کروانا لازمی ہے. انھوں نے یہ بھی بتایا کہ قبل ازیں اس ویب سائٹ کے زریعہ اپنے تعلیمی اداروں کو رجسٹریشن کروانے والے ذمہ داران سابقہ و جدید U DISEکوڈ، اور تعلیمی ادارے کا IDلانے پر ان کے رجسٹریشن کی تجدیدکی جائے گی.. انھوں نے تمام ہی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے خواہش کی کہ وہ وقت مقررہ پر حکومت کی اس سہولت سے استفادہ کریں۔رجسٹریشن سے متعلق ویڈیو ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے جس کا مشاہدہ youtu.be/jUImud1zE80 ٹایپ کرکے کیا جاسکتا ہے اور رہنمائ حاصل کی جاسکتی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے دفتری اوقات میں راست دفتر سے یا فون نمبرات 08732233191, 8341087065 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

Post source : Urduleaks