May 30, 2020

نرسم پیٹ میں آرمی جوان کا قتل

نرسم پیٹ میں آرمی جوان کا قتل

ورنگل 20 اکتوبر (اردولیکس) ریاست تلنگانہ ورنگل رورل ڈسٹرکٹ کے نرسم پیٹ میں آرمی جوان کا قتل کردیا گیا۔ کل رات ولبھ نگرمیں آرمی جوان پریم کمارکے دوست کی سالگرہ تقریب تھی۔ اس دوران نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا پریم کمارانھیں سمجھانے کی کوشش میں تھا کہ اس پردلپ کماراوراسکے دوساتھیوں نے مہک ہتھیارسے حملہ کردیا۔ حملہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اسے علاج کیلئے حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ اس کی موت ہوگئی۔

Post source : urduleaks