May 30, 2020

کملیش تیواری کے قاتلوں کا پتہ بتانے والے کو رقمی انعام دینے پولیس کا اعلان

کملیش تیواری کے قاتلوں کا پتہ بتانے والے کو رقمی انعام دینے پولیس کا اعلان

لکھنو-21 اکتوبر( اردو لیکس) اتر پردیش کے لکھنؤ میں ہندو سماج کے صدر کملیش تیواری کے قاتلوں کی اطلاع دینے والے کو 2.5 لاکھ روپے انعام کا پولیس نے اعلان کیا ہے تین دن قبل  نامعلوم افراد نے کملیش تیواری کا اس کے ہی مکان میں گلا کاٹ کر قتل کردیاتھا۔ پولیس نے اس معاملے میں مشتبہ افراد کی شناخت کرلی ہے۔ پولیس نے شیخ اسحق حسین اور پٹھان معین الدین احمد کی تلاش شروع کردی ہے۔ ملزمان مشتبہ حالت میں ساہجہاں پور میں گھومتے پھرتے پائے جانے کی پولیس کو اطلاع ملی۔جس پر پولیس علاقے کے ہوٹلوں ، لارجس  کی تلاشی لے رہی ہے۔ اسی دوران یوپی پولیس نے ملزمان کا پتہ دینے والے کو2.50 لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

Post source : Urduleaks