June 04, 2020

حادثہ کے بعد دوکاروں کو لگ گئی آگ

حادثہ کے بعد دوکاروں کو لگ گئی آگ

سوریہ پیٹ 22 اکتوبر(اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ مونگالہ منڈل مادھاورم کے پاس حادثہ کے بعد دوکاروں کو آگ لگ گئی۔ حیدرآباد سے وجئے واڑہ کی سمت جانے والی کاربے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد سڑک کی دوسری جانب سے گزرنے والی کارپرگرپڑی۔ حادثہ کے بعد دونوں کاروں میں آگ لگ گئی اوردونوں کاریں شعلہ پوش ہوگئیں۔ آگ لگتے ہی مسافرین فوری باہرنکل آئے جس کی وجہہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ حادثہ کے بعد اس مصروف ترین سڑک پرٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔

Post source : urduleaks