November 13, 2019

دو سے زائد بچے رکھنے والے سرکاری ملازمت کے لئے نا اہل

دو سے زائد بچے رکھنے والے سرکاری ملازمت کے لئے نا اہل

گوہاٹی-22 اکتوبر( اردو لیکس) آسام میں آبادی پر قابو پانے کے لئے حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کو دو سے زیادہ بچے ہوں گے تو وہ انھیں ملازمت کے لئے نااہل کردیں گے۔ اس قانون کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے ہوگا۔ یہ فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے دو سے زائد بچے رکھنے والوں کو سرکاری ملازمت فراہم نہ کرنے سے متعلق قرارداد آسام اسمبلی میں  2017 میں منظور کی گئی تھی اور حالیہ کابینہ کے اجلاس میں  2021 سے اس قانون کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ آبادی کنٹرول کا حصہ ہے۔

Post source : Urduleaks