June 04, 2020

نظام آباد کے قریب کار نہر میں گر پڑی

نظام آباد کے قریب کار نہر میں گر پڑی

نظام آباد-22 اکتوبر( اردو لیکس) ضلع نظام آباد میں ایک کار نہر میں گر پڑی ۔ مقامی افراد نے جنہیں  گاڑی میں پھنسے لوگوں کو باہر نکال لیا۔جس سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد بچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے رائکل سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان نظام آباد ضلع کے رالڑہ واگو آبشار  کو دیکھنے کے لئے کار میں سفر کررہا تھا کہ ان کی گاڑی  کمرپلی منڈل کے قریب نہر میں گر گئی۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پانی میں چھلانگ لگاتے ہوئے کار کا دروازہ کھولا اور مسافروں کو باہر نکال لیا ۔ حادثے کے وقت کار میں  شوہر بیوی اور تین بچے تھے۔  بعد ازاں کار کو کرین کی مدد سے نکالا گیا۔

Post source : Urduleaks