June 04, 2020

آر ٹی سی کی جاری ہڑتال کے پیش نظر عادل آباد میں پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات

آر ٹی سی کی جاری ہڑتال کے پیش نظر عادل آباد میں پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات

عادل آباد22-اکتوبر(اردو لیکس)ضلع ایس پی عادل آباد وشنو ایس واریر نے اخبارات کیلئے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کہاکہ آر ٹی سی ورکرس کی جاری ہڑتال کے پیش نظر ضلع عادل آباد کے بس ڈپو اور اوٹنور بس ڈپو و اطراف پولیس کی جانب سے ماحول کو پر امن رکھنے اور عوام کی حفاظت کیلئے 144سیکشن نافذ کیا گیا ہے۔بس ڈپو کے اطراف عوامی گروپس نظر آنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت ایکشن لیا جائےگا۔اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں پر بھی سخت کاروائی کا انتباہ دیا۔ضلع ایس پی نے کہاکہ بس ڈپو کے علاوہ اطراف و اکناف پچاس سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے۔اور جگہ جگہ پولیس کی چوکسی بڑھادیگئی ہے۔شہر میں امن کی برقراری کیلئے پولیس کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں اور شرپسندوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

Post source : Urduleaks