December 08, 2019

بریکنگ نیوز۔ آرٹی سی ملازمین کے مطالبات پرغورکرنے تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

بریکنگ نیوز۔ آرٹی سی ملازمین کے مطالبات پرغورکرنے تلنگانہ حکومت کا فیصلہ
Photo Credit To file

حیدرآباد 22 اکتوبر (اردولیکس)ہڑتالی ملازمین کی جانب سے آرٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے مطالبہ سے از خود دستبرداری پردیگرمطالبات پرغورکرنے کا تلنگانہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ مطالبات پرغورکیلئے آرٹی سی کے ایم ڈی اوردیگرعہدیداروں پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ ہائیکورٹ کی جانب سے آرٹی سی ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کے سسلسے میں دئیے گئے احکامات کے پیش نظرآج چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس طلب کیا۔ انھوں نے ہڑتال کے پیش نظر متبادل انتظامات سے متعلق معلومات حاصل کیں اور فوری طورپرمزید ایک ہزاربسیں کرائے پرحاصل کرنے کیلئے نوٹفیکشن جاری کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔

Post source : urduleaks