December 08, 2019

کاماریڈی ضلع میں آر ٹی سی ڈرائیور محمد غفور کی ہارٹ اٹیک سے موت

کاماریڈی ضلع میں آر ٹی سی ڈرائیور محمد غفور کی ہارٹ اٹیک سے موت

کاماریڈی-23 اکتوبر( اردو لیکس)کاماریڈی ضلع میں ناگی ریڈی پیٹ منڈل میں گولی لنگال سے تعلق رکھنے والے آر ٹی سی ڈرائیور محمد غفور (34) دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ وہ نظام آباد 2 ڈپو میں کام کرتے تھے۔ حکومت کی جانب سے آر ٹی سی ملازمین کو برطرف کرنے اور ہڑتال پر کافی تشویش میں تھے اور  ملازمت ختم ہوجانے کے خوف میں پریشان تھے ۔  منگل کی شب 7 بجکر 7 منٹ پر دل کا دورہ پڑا تھا۔ حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ انھیں بیوی اور چھ ماہ کی ایک بیٹی ہے۔

Post source : Urduleaks