December 08, 2019

نارائن پیٹ ٹاؤن کے دینی مدارس و خانگی اسکولوں کے اساتذہ کو ایوارڈس – خواہشمندوں سے درخواستوں کی طلبی

نارائن پیٹ 23 اکتوبر(پریس نوٹ )حاجی شرف الدین سندکے صدر محمد یوسف ممیوریل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی اطلاع کے مطابق اردو زبان کی ترقی اور ترجیح کے علاؤہ اردو زبان کی ترقی و فروغ اور اردو و مسلم اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے “محمد یوسف ممیوریل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نارائن پیٹ” کی جانب سے نارائن پیٹ ٹاؤن کے دینی مدارس و خانگی اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ایوارڈ و تہنیت پیشکی جائے گی ۔ جس میں منتخب مدرس کو نقد رقم ‘ مومنٹو’ گلپوشی شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں ٹاون کے مدرسہ / اسکول میں خدمات انجام دینے والے اپنے مضمون کے ماہر طلباء میں مقبول دو اساتذہ کا انتخاب کرکے درخواست فارم پروگرام کنویز حافظ محمد تقی نارائن پیٹ کے پاس 27 اکتوبر بروز اتوار 2019 تک داخل کریں۔ ٹرسٹ کی جانب سے دو اساتذہ میں سے صرف ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔ تقسیم ایوارڈ کی تاریخ اور مقام کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے ان فون نمبرات پر ربط کریں۔ 9440838479 ‘ 9703383351 درخواست فارم جلیل پرنٹرس نارائن پیٹ میں دستیاب ہے۔

Post source : Press release