June 04, 2020

تلنگانہ میں ڈینگو اموات پرہائیکورٹ برہم، چیف سکریٹری کو حاضرعدالت ہونے کا حکم

تلنگانہ میں ڈینگو اموات پرہائیکورٹ برہم، چیف سکریٹری کو حاضرعدالت ہونے کا حکم
Photo Credit To imagine

حیدراباد 23 اکتوبر (اردولیکس) ریاست میں ڈینگوبخارپرقابو پانے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے کئےجانے والے اقدامات پرہائیکورٹ نے عدم اطمینان کا اظہارکیاہے۔ اس سلسلے میں مفاد عامہ کے تحت داخل کی گئی درخواست پرآج عدالت میں سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس آرآر چوہان نے اس درخواست پرسماعت کی۔ ایڈوکیٹ جنرل نے ڈینگوبخارسے نمٹنےکیلئے حکومت کی جانب سے کئےجارہے اقدامات پرایک رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے حکومت کی جانب سے کی گئی کاروائی پرعدم اطمینان کا اظہارکیا اورکہا کہ حکومت کی جانب سے اقدامات کا ذکرکیا جارہا ہے لیکن کہیں بھی عمل نظرنہیں آرہا ہے۔ عدالت نے ڈینگواموات پرقابوپانے میں حکومت کی لاپرواہی پر برہمی کا اظہارکیا۔ جمعرات کے دن محکمہ صحت کے عہدیداروں اورچیف سکریٹری کو حاضرعدالت ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

Post source : urduleaks