June 04, 2020

آرٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کا مطالبہ واپس نہیں لیا گیا: آرٹی سی جوائینٹ ایکشن کمیٹی

آرٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کا مطالبہ واپس نہیں لیا گیا: آرٹی سی جوائینٹ ایکشن کمیٹی

حیدراباد 23 اکتوبر (اردولیکس) آرٹی سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینراشوتاما ریڈی نے کہا ہے کہ آرٹی سی کو حکومت میں ضم کرنا ہی ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ ہڑتالی ملازمین نے اس مطالبہ سے کہیں بھی دستبرداری اختیارنہیں کی ہے۔ اگریہ بات ثابت کی جاتی ہے وہ پھانسی کی سزا کیلئے بھی تیارہیں۔ دلسکھ نگرڈپوکے پاس سڑک پرپکوان کرتے ہوئے آج احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پرانھوں نے کہا کہ ملازمین کسی بھی مطالبہ سے دستبرداری اختیارنہیں کی جائے گی اور24 اکتوبرکو خواتین ملازمین اندراپارک پربھوک ہڑتال کریں گے۔

Post source : urduleaks