June 02, 2020

عادل آباد میں 5 لاکھ کا گٹکھا ضبط – 6 افراد کے خلاف مقدمہ

عادل آباد6-نومبر(اردو لیکس) ضلع ایس پی عادل آباد وشنو ایس واریر کی ہدایت پر منگل کی نصف شب ٹاسک فورس نے عادل آباد کے تین مقامات سی سی آئی؛جی ایس کے پاس موجود گودام اور کے ٹی سی پر دھاوے کرتے ہوئے5 لاکھ مالیت کا گٹکھا ضبط کرلیا۔پولیس ذرایع کے مطابق ساجد خان نامی شخص کے کے ٹی ایس ٹرانسپورٹ گودام میں گزشتہ چند عرصہ سے اسلم ٹریڈرس کے مالک سمیع اللہ خان کی سرپرستی میں عتیق احمد نامی شخص دوسری ریاستوں سے بھاری مقدار میں گٹکھا خریدتے اس گودام میں اسٹاک کرتا تھا اور اسے پان شاپس میں سربراہ کرتا تھا پولیس نے دھاوے کرتے ہوئے پانچ لاکھ مالیت کا گٹکا ضبط کرلیا اور چھ افراد عتیق احمد؛حامد خان؛اظہر خان؛عبدالروف؛سمیع اللہ خان؛ساجد خان کے خلاف مقدمات درج کئےگئے۔سمیع اللہ خان اور ساجد خان مفرور بتائے گئے۔

Post source : Urduleaks