December 08, 2019

تحصیلدار وجیا ریڈی کو زندہ جلانے والا سریش بھی چل بسا

تحصیلدار وجیا ریڈی کو زندہ جلانے والا سریش بھی چل بسا

حیدرآباد -7 نومبر ( اردو لیکس)  حیدرآباد کے عبداللہ پور میٹ کی تحصیلدار وجیا ریڈی کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے  دوران جھلس جانے والے ملزم سریش کی موت  ہوگئی ۔آج صبح سے ہی سریش کے فوت ہونے کی اطلاعات گشت کررہی تھی لیکن ان اطلاعات کوعثمانیہ اسپتال کے ڈاکٹرس نے مسترد کردیا تھا اور بتایا تھا کہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔اسپتال کے آرایم او ڈاکٹر محمد رفیع نے اس سلسلہ میں وضاحت بھی کی تھی کہ دوپہر سے اس کو ونٹی لیٹر پر رکھاگیا  کیونکہ اس کو سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی۔انہوں نے کہاکہ تھا کہ ہنوز وہ ونٹی لیٹر پر ہی ہے لیکن شام چار بجے سریش کی موت ہوگئی۔تحصیدار وجیا پر پٹرول ڈال کر آگ لگادینے کے واقعہ میں ملزم سریش تقریبا60فیصد تک جھلس گیا تھا۔

Post source : Urduleaks