June 01, 2020

رشوت لینے والے 6 ملازمین پولیس معطل۔ کمشنرپولیس حیدرآباد کی کاورائی

رشوت لینے والے 6 ملازمین پولیس معطل۔ کمشنرپولیس حیدرآباد کی کاورائی
Photo Credit To file

حیدرآباد 7 نومبر (اردولیکس) حیدرآباد کے کمشنرپولیس انجنی کمارنے رشوت لینے والے 6 ملازمین پولیس کی معطلی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ باوثوق زرائع کے مطابق ایک سال قبل جوبلی ہلزپولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹرس گرومورتی،ڈی سرینو، ای شنکر، راما کرشنا اوراسٹنٹ سب انسپکٹرس محمد جعفرکے علاوہ ایس سیمیول نے ایک حقہ سنٹر کے مالک سے رشوت قبول کی تھی۔ ان پرالزام ہے کہ انھوں نے پولیس دھاوے کی قبل ازوقت اطلاع دے کراس کے عوض رقم وصول کی۔ اس سلسلے میں شکایت ملنے کے بعد کمشنرپولیس حیدرآباد نے معاملہ کی جانچ کروائی اوران کو معطل کردیا گیا۔

Post source : urduleaks