June 01, 2020

اُردو یونیورسٹی میں مولانا آزاد پر تحریری مقابلے

اُردو یونیورسٹی میں مولانا آزاد پر تحریری مقابلے
حیدرآباد، 7 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یوم آزاد تقاریب کے سلسلہ میں کل دوپہر سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں تحریری مقابلے منعقد ہوئے۔ اردو، ہندی اور انگریزی زبانوں میں منعقدہ ان مقابلوں کا موضوع ”مولانا آزاد بحیثیت وزیر تعلیم“ تھا۔ ڈاکٹر محمد اطہر حسین، کو آرڈینیٹر پروگرام کے بموجب 109 طلبہ نے حصہ لیا۔ اردو کے 57، ہندی کے 32 اور انگریزی کے 20 طلبہ شامل تھے۔ انعام یافتگان کے ناموں کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈاکٹر اشونی، جناب مصباح الانظر، ڈاکٹر محمد اکبر، ڈاکٹر شہید اور محترمہ شائستہ پروین تحریری مقابلوں کی کمیٹی کے
اراکین میں شامل ہیں۔

Post source : press note