June 01, 2020

یومِ قومی تعلیم کے موقع پر پروفیسر رضوان قیصر کا مولانا آزاد یادگاری خطبہ

یومِ قومی تعلیم کے موقع پر پروفیسر رضوان قیصر کا مولانا آزاد یادگاری خطبہ
Photo Credit To file photo
حیدرآباد، 7 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یوم آزاد تقاریب کے سلسلہ میں 11نومبر کو مولانا آزاد کے یومِ پیدائش اور یومِ قومی تعلیم کے موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد یاگاری خطبہ صبح 10:30 بجے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ جناب انیس اعظمی، کوآرڈینیٹر کے بموجب پروفیسر رضوان قیصر، شعبہ ¿ تاریخ و ثقافت، جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی مہمانِ خصوصی ہوں گے اور ”سیاست، تعلیم اور ثقافت: مولانا ابوالکلام آزاد اور ہندوستانی قومیت“ کے زیر عنوان یادگاری خطبہ دیں گے۔ پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر صدارت کریں گے۔

Post source : press note