December 08, 2019

جنسی انفیکشن میں تلنگانہ پہلے نمبر پر – ریاست میں 20 فیصد شوگر کے مریض

جنسی انفیکشن میں تلنگانہ پہلے نمبر پر – ریاست میں 20 فیصد شوگر کے مریض

حیدرآباد-8 نومبر( اردو لیکس) گذشتہ سال  جنسی انفیکشن میں تلنگانہ ریاست کو ملک میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے جبکہ آندھراپردیش دوسرے نمبر پر ہے نیشنل ہیلتھ پروفائل 2019 کی سنٹرل بیورو آف ہیلتھ انٹیلیجنس کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ، 2018 میں سب سے زیادہ 14،940 جنسی بیماریوں کے لگنے کے واقعات تلنگانہ میں پائے گئے۔ ان میں سے 4،824 مرد اور 10،116 خواتین تھیں۔ 2017 میں تلنگانہ ریاست میں جنسی بیماریوں کے10،880 واقعات رونما ہوئےتھے۔ پچھلے سال آندھراپردیش میں12،484 افراد  جنسی انفیکشن میں مبتلا ہوئے تھے جن میں 3،197 مرد اور 9،287 خواتین شامل تھیں۔ تلگو ریاستوں کے بعد مدھیہ پردیش (8،140) ، کرناٹک (3،685) اور راجستھان (2،869)۔میں جنسی انفیکشن کے واقعات ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں شوگر کے مریض کی تعداد 15 تا 20 فیصد کے درمیان ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنسی انفیکشن کی ایک وجہ شوگر کی بیماری بھی ہے 

Post source : Urduleaks