June 02, 2020

چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے اترپردیش کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا

چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے اترپردیش کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا

نئی دہلی-8 نومبر( اردو لیکس) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس رنجن گوگوئی بابری مسجد رام جنم بھومی  اراضی کے تنازعہ پر سناے جانے والے فیصلے کے تناظر میں اترپردیش کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد فیصلہ کے بعد  قیام امن پر تبادلہ خیال کرنے ہے۔ ذرائع کے مطابق یوپی کے چیف سیکرٹری راجندر کمارواڑی اور ڈی جی پی اوم پرکاش سنگھ کو چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں طلب کیا۔ وہ اس تاریخی فیصلے کے تناظر میں حکام کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے جس کا اثر ملک اور ملکی سیاست پر پڑسکتا ہے۔

ایودھیا سے متعلق فیصلے کا اعلان 15 نومبر سے قبل ہونے والا ہے۔ چیف جسٹس  رنجن گوگوئی 13 تا 15 نومبر کے درمیان ایودھیا سمیت کئی اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

Post source : Urduleaks