June 02, 2020

عادل آباد کے ہڑتالی ملازمین پولیس حراست میں – پولیس کا سخت پہرا دھرنا و احتجاج پر پابندی

عادل آباد کے ہڑتالی ملازمین پولیس حراست میں – پولیس کا سخت پہرا دھرنا و احتجاج پر پابندی

عادل آباد8-نومبر(اردو لیکس)آرٹی سی ملازمین اپنے مسائل کی یکسوئی کیلئے 34 روز سے ہڑتال کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔آج عادل آباد میں ہڑتالی ملازمین کو پولیس حراست میں لے رہی ہے۔عادل آباد کے سندریابھون جہاں سے ملازمین ہڑتال کا آغاز کررہے تھے۔ڈی ایس پی وینکٹیشور؛ون ٹاؤن ٹو ٹاؤن سی آئیس کی نگرانی میں ملازمین کو حراست میں لیکر متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا جارہا ہے۔اور ڈپو کے اطراف بھی پولیس کا سخت کی بھاری ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے اور پولیس نے سندریابھون پر تالا لگاکر فل حال اپنے قبضہ میں لے لیا۔اور جیسے ہی ہڑتالی ملازمین سندریابھون یا ڈپو کے اطراف نظر آنے پر پولیس جوانوں کے ذریعہ حراست میں لیا جارہا ہے۔

Post source : Urduleaks