June 02, 2020

آرٹی سی بسوں کو خانگیانے کا عمل۔آگے کی کاروائی نہ کرنے عدالت کی ہدایت

آرٹی سی بسوں کو خانگیانے کا عمل۔آگے کی کاروائی نہ کرنے عدالت کی ہدایت

حیدرآباد 8 نومبر(اردولیکس) تلنگنانہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 5 ہزارایک سو بسوں کوخانگیانہ سے متعلق مقدمہ کی آج ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں لئے گئے فیصلہ میں آگے کی کاروائی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں 5100 روٹس کو خانگیانے کے کابینہ کے فیصلہ کے خلاف داخل کی گئی درخواست پرآج سماعت ہوئی۔ عدالت نے کابینہ کے فیصلہ سے واقف کروانے کی ہدایت دی اوراس مقدمہ کی سماعت پیرتک کیلئے ملتوی کردی ہے۔ اس کے علاوہ ایڈوکیٹ جنرل کودرخواست گزارکے اعتراضات پر حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ زرائع کے مطابق پیرتک 5100 بسوں کو خانگیانہ سے متعلق کوئی فیصلہ نہ لینے کی حکومت کی ہدایت دی گئی ہے۔

Post source : urduleaks