January 28, 2020

کاماریڈی میں کانگریس کا احتجاج – محمد علی شبیر کا خطاب

کاماریڈی میں کانگریس کا احتجاج – محمد علی شبیر کا خطاب

ایم اے ماجد کی رپورٹ

کاماریڈی-8 نومبر( اردو لیکس) کاماریڈی میں کانگریس کی جانب سے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔اس موقع پر بایک ریالی نکالی گئی اور  دھرنا چوک پر احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا ۔دھرنے سے سابق وزیر محمد علی شبیر نے خطاب کرتے ہوے کہاکی تلنگانہ حُکومت کے سربراہ چندر شیکھراو نے ریاست کو مقروض بنا دیا ۔ کانگریس کے 16 چیف منسٹرس نے مل کر جو قرض حاصل نہیں کیا وہ قرض کے سی آر نے اکیلے کیا ہے  کمیشن حاصل کرنے کے لئے حُکومت پراجیکٹس تعمیر کررہی ہے کے سی آر نے ایک بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا ہے دلتوں کو 3 ایکر زمین ،اقلیتوں  کو 12 فیصد تحفظات فراہم نہیں کئے گئے ۔آر ٹی سی کو حُکومت میں ضم کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا ۔ کے سی آر حُکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ریاست میں امن و امان درہم برہم ہیے عوام پریشان ہیں دھرنے میں بانسواڑہ یلاریڈی گاندھاری ماچاریڈی دمکنڈہ کے ہزاروں کانگریس کارکنوں نے شرکت کی 

Post source : Urduleaks