June 01, 2020

تلنگانہ آر ٹی سی کو آ پڑی ایک اور نئی مصیبت!

تلنگانہ آر ٹی سی کو آ پڑی ایک اور نئی مصیبت!

حیدرآباد -8 نومبر ( اُردو لیکس) ملازمین کی ہڑتال سے پریشان تلنگانہ آر ٹی سی کو ہائی کورٹ کی جانب سے روزانہ سرزنش ہورہی ہے ایسے میں آر ٹی سی کو ایک اور نئی مصیبت آپڑی ہے  محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹیکس واجبات کی ادائیگی کے لئے پہلے ہی کارپوریشن کو نوٹس جاری کرچکا ہے۔ تازہ طور پر آر ٹی سی ملازمین کی پی ایف رقم جمع نہ کرنے کی شکایت پر ریجنل کمشنر پرویڈنٹ فنڈ نے کارپوریشن کے ایم ڈی سنیل شرما کو نوٹس جاری کیا ہے کمشنر نے کہا کہ ملازمین کے پی ایف اکاؤنٹ میں 760 کروڑ روپئے جمع نہیں کیے گئے ہیں۔ سنیل شرما کو15نومبر تک مکمل معلومات کے ساتھ حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ 

Post source : Urduleaks