June 01, 2020

سونیا گاندھی، راہول اور پرینکا کی ایس پی جی سیکورٹی برخاست!

سونیا گاندھی، راہول اور پرینکا کی ایس پی جی سیکورٹی برخاست!
Photo Credit To Fb

حیدرآباد-8 نومبر( اردو لیکس)مرکزی حکومت نے کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی  رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو فراہم ایس پی جی (اسپیشل پروٹیکشن فورس) سیکیورٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سونیا ، راہول اور پرینکا کو زیڈ پلس سیکیورٹی دی جائے گی۔ حکومت کے حالیہ سیکیورٹی جائزہ اجلاس میں ان تینوں کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا ۔رپورٹ کے مطابق  سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) زیڈ پلس سیکیورٹی کی نگرانی کرے گی۔جاریہ اگست میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی ایس پی جی کو بھی حکومت نے واپس لیتے ہوئے انھیں زیڈ پلس سیکیورٹی دی ہے

Post source : Urduleaks