June 01, 2020

بریکنگ نیوز۔ بابری مسجد،رام جنم بھومی اراضی تنازعہ کل ہفتہ کو سنایا جائے گا فیصلہ!

بریکنگ نیوز۔ بابری مسجد،رام جنم بھومی اراضی تنازعہ کل ہفتہ کو سنایا جائے گا فیصلہ!

نئی دہلی 8 نومبر (اردولیکس) بابر ی مسجد رام جنم بھومی اراضی تنازعہ کا فیصلہ کل یعنی 9 نومبر ہفتہ کو 10:30 بجے دن سپریم کورٹ کی جانب سے سنایا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے فیصلہ سنادیا جائے گا۔ اس دوران اترپردیش میں پولیس کی چوکسی سخت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ فیصلہ کے پیش نظرمرکز کی جانب سے کل ہی ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اورچوکسی اختیارکرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردی ایڈوائزری میں حساس مقامات پرمعقول سیکوریٹی انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ چیف جسٹس رنجن گگوئی اس مہینہ کی 17 تاریخ کو وظیفہ پرسبکدوش ہونے والے ہیں۔

Post source : urduleaks