June 01, 2020

ہفتہ کو ٹینک بنڈ رہے گا بند

ہفتہ کو ٹینک بنڈ رہے گا بند

حیدرآباد 8 نومبر (اردولیکس) آرٹی سی جوائینٹ ایکشن کمیٹی اورسیاسی جماعتوں کے ہفتہ 9 نومبرکو ملینیم مارچ کے پیش نظرحیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے ٹینک بنڈ کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ٹینک بنڈ بند رہے گا۔ عوام سے متبادل راستہ استعمال کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آرٹی سی ملازمین کی جانب سے ریاست تلنگانہ میں ہڑتال کی جارہی ہے اور کل چلو ٹینک بنڈ احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

Post source : urduleaks