June 01, 2020

بابری مسجد ملکیت معاملے میں ہر حال میں عدالت کے فیصلے کا احترام کریں – ذمہ داران تنظیم الائمہ والمؤذنین عادل آباد کی عوام سے اپیل

عادل آباد8-نومبر(اردو لیکس)تنظیم الائمہ والمؤذنین کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں کہاگیا کہ بابری مسجد ملکیت سے متعلق عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے؛ ملک کے عوام خصوصاً ضلع عادل آباد کے عوام خواہ وہ ہندو ہوں یا مسلمان؛دونوں ہی اس کا احترام کریں۔اور امن و اتحاد کو بہرصورت برقرار رکھیں۔اس لئے کہ اگر امن و اتحاد قائم ہے تو حکومت قائم ہے۔اسلام امن پسند مذہب ہے اور امن کی تعلیم دیتا ہے اور مسلمان ہمیشہ یکجہتی کا ثیوت دیتے آئے ہیں اور آگے بھی دیں گے۔اس وقت بابری مسجد – رام جنم بھومی کا معاملہ کوئی عام معاملہ نہیں ہے۔اس سے ہندوؤں اور مسلمانوں؛ دونوں کے جزبات وابستہ ہیں مگر دونوں کو اپنے جزبات پر کنٹرول رکھنا ہوگا۔اتحاد کی خاطر بھی اور ملک کے تحفظ کی خاطر بھی؛لہذا ذمہ داران تنظیم الائمہ حافظ منظور احمد؛حافظ ابوبکر صاحب نے اپیل کی ہے کہ ہر حال میں عدالت کے فیصلہ کا احترام کریں اور امن کی برقراری میں اہم کردار کریں۔سوشل میڈیا اور عام مجالس میں احتیاط کو ملحوظ رکھیں۔

Post source : Urduleaks