June 01, 2020

کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل حکومت تشکیل دینا کیا غلطی ہے

کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل حکومت تشکیل دینا کیا غلطی ہے

ممبئی -8 نومبر ( اردو لیکس)  شیوسینا سربراہ اودھے ٹھاکرے نے کہا کہ جب کشمیر میں بی جے پی، پی ڈی پی کے ساتھ مل کر حکومت تشکیل دے سکتی ہے تو مہاراشٹر میں ہم کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت تشکیل دینے میں کیا غلطی ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اودھے ٹھاکرے نے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کو سب سے بڑے جھوٹے قرار دیا ۔انتخابات سے قبل حکومت تشکیل دینے کے لئے 50-50 فارمولے پر رضامندی ظاہر کی تھی اور اب نتائج جاری ہونے کے بعد وعدہ خلافی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے عوام امیت شاہ یا مودی کو دیکھ کر ووٹ نہیں ڈالے بلکہ وہ ٹھاکرے کے نام پر ووٹ ڈالے ہیں 

Post source : Urduleaks