June 01, 2020

تاریخی فیصلہ کے پیش نظر نریندرمودی کی عوام سے اپیل

تاریخی فیصلہ کے پیش نظر نریندرمودی کی عوام سے اپیل
Photo Credit To file

حیدرآباد 8 نومبر (اردولیکس)وزیر اعظم مودی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے پیش نظر ٹویٹر پیام میں کہا ہے کہ ایودھیا کا فیصلہ کسی کی جیت یا کسی کی ہارنہیں ہے۔ انھوں نے ملک کے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایودھیا پر کل سپریم کورٹ کا فیصلہ آرہا ہے ۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے سپریم کورٹ میں مسلسل اس موضوع پر سماعت ہورہی تھی ۔ پورا ملک پرجوش نظر آرہا تھا ۔ اس دوران سماج کے سبھی طبقوں کی طرف سے ہم آہنگی کا ماحول برقرار رکھنے کیلئے کی گئی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔ ایودھیا پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا ، یہ کسی کی فتح یا شکست نہیں ہوگا۔ ملک کے عوام سے میری اپیل ہے کہ ہم سب کی ترجیح یہ ہونی چاہئے کہ اس فیصلے سے ہندوستان کی امن ، اتحاد اور خیر سگالی کی عظیم روایت کو مزید تقویت ملنی چاہئے۔

Post source : urduleaks