January 21, 2020

سواین فلو کی روک تھام کیلیے اقدامات کیے جایں۔ تلنگانہ حکومت کو عدالت کی ہدایت

سواین فلو کی روک تھام کیلیے اقدامات کیے جایں۔ تلنگانہ حکومت کو عدالت کی ہدایت

حیدرآباد۔ یکم ڈسمبر (اردولیکس) ہائیکورٹ نے یہ کہتے ہویے کہ حکومت ڈینگو پر قابو پانے میں ناکام رہی، موسم سرما میں سوائن فلو کی روک تھام کے لئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت دی ہے۔ چیف سکریٹری ج سے کہا گیا ہے کہ وہ سوائن فلو کے علاج کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کریں۔ چیف جسٹس آر ایس چوہان اور جسٹس اے ابھیشیک ریڈی نے اس سلسلے میں داخل مفاد عامہ کی دو درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سوائن فلو کے ٹیسٹ کے لئے صرف دو مراکز ہیں اور ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ وہ موسم سرما میں سوائن فلو کی روک تھام کے لئے تیاریاں کرے۔ اسی طرح ریاست کے 10 بڑے شہروں میں سوائن فلو وائرس کا پتہ چلانے کے لئے جانچ کے مراکز قایم کیے جایں اور سوائن فلو سے احتیاطی تدابیر پر وسیع پیمانے پر عوام میں شعور بیداری مہم چلائی جایے۔ بس مقدمہ کی اگلی سماعت13دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Post source : Urduleaks news network