December 03, 2020

2019 میں تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار پر آئے گی

2019 میں تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار پر آئے گی

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ ملک میں نریند رمودی کی لہر چل رہی ہے اور ساری دنیا کی نظران پر ہی ہے۔ وہ آج حیدرآباد کے مضافات میں واقع میڑچل میں وکاس پروو نامی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ مودی حکومت کی دوسری سالگرہ کے موقع پر وکاس پروو کے نام سے ملک بھر میں پروگرامس منعقد کرتے ہوئے بی جے پی قائدین کی جانب سے حکومت کی کارکرگی اور عوامی فلاحی پروگرامس سے واقف کروایا جارہا ہے۔ جسلہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ تشکیل تلنگانہ میں بی جے پی کا کلیدی رول رہا ہے۔ اس تقریب میں بی جے پی کے ریاستی قائدین بھی موجود تھے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ سال 2019 میں تلنگانہ میں بی جے پی کا اقتدار پر آنا یقینی ہے۔