December 08, 2019

بیرسٹر اویسی ، کولکتہ میں مجلس کی بھاری ریالی میں کریں گے شرکت

بیرسٹر اویسی ، کولکتہ میں مجلس کی بھاری ریالی میں کریں گے شرکت

کولکتہ-4 دسمبر( اردو لیکس) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی مغربی بنگال میں بھاری ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اگلے سال ریاست میں ہونے والے بلدی انتخابات کے پیش نظر کولکتہ میں جنوری میں ایک زبردست ریلی نکالی جائے گی۔ مجلس کے مغربی بنگال کے ریاستی صدر ضمیر الحسن نے ایک قومی نیوز ایجنسی سے کہا ہے کہ وہ جنوری کے دوسرے ہفتے میں بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں ریلی کے انعقاد کے لئے ریاستی حکام سے اجازت لیں گے۔

حسن نے کہا کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی قاید مجلس مقننہ پارٹی تلنگانہ اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈرس بنگال میں مجلس پارٹی کو مزید تقویت دینے کے لئے ریلی کے بعد اضلاع کا دورہ کریں گے۔

Post source : Urduleaks