December 08, 2019

مولانا آزاد یونیورسٹی میں 100 جائیدادیں خالی۔ ٹی آرایس رکن نے پارلیمنٹ میں اٹھایا مسئلہ

مولانا آزاد یونیورسٹی میں 100 جائیدادیں خالی۔ ٹی آرایس رکن نے پارلیمنٹ میں اٹھایا مسئلہ

نئی دہلی 4 نومبر (اردولیکس) حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیوسٹی میں مخلوعہ جائیدادوں پرتقررات کا مسئلہ چیوڑلہ کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر رنجیت ریڈی نے پارلیمنٹ میں اٹھایا۔ انھوں نے بتایا کہ یوینورسٹی میں منظورشدہ 47 پروفیسرس میں سے 23 جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔95 اسوسی ایٹ پروفیسرس اور 266 اسسٹنٹ پروفیسرس میں سے قریب 90 جائیدادیں مخلوعہ ہیں یعنی کہ 100 سے زائد جائیدادیں یونیورسٹی میں مخلوعہ ہیں۔انھوں نے اردو یونیورسٹی مِں مخلوعہ جائیدادوں کو پرکرنے کیلئے خصوصی مہم چلانے کی خواہش کی۔

Post source : urduleaks