December 08, 2019

جگتیال میں دیشا قتل واقعہ کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

جگتیال میں دیشا قتل واقعہ کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

جگتیال -4 دسمبر ( اردو لیکس) جگتیال میں جماعت اسلامی ہند جگتیال یونٹ کی جانب سے  دیشا قتل واقعہ  کے خلاف  احتجاج منظم کیا گیا.جماعت کے مقامی کارکن جن میں خواتین بھی شامل تھے نے  ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے دیشا کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا. اس موقع پر محمد عماد الدین عمیر امیر مقامی جماعت اسلامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکت انسانیت کے خلاف ہے .دیشا کے ملزمین کو پھانسی دینا چاہیے. شراب پینے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے. حکومت سے مطالبہ ہیکہ شراب کی فروختگی پر پابندی لگائے . دیشا کے افراد خاندان کے ساتھ انصاف دلایا جائے تا کہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں. احتجاج میں محمد منعیم الدین. محمد سراج احمد،محمد مقیم الدین. مسیع الدین بابر.حافظ فرقان الدین .خواجہ صلاح الدین. عرفان.عامر .دیگر موجود تھے

Post source : Urduleaks