December 08, 2019

ٹی ایس آئی پاس کی عمل آواری میں جگتیال ضلع سرفہرست

ٹی ایس آئی پاس کی عمل آواری میں جگتیال ضلع سرفہرست

جگتیال-4 دسمبر( عقیل خان) ریاست میں صنعتوں کے قیام کے لئے سنگل ونڈو سسٹم کے تحت جلد سے جلد اجازت نامے کی اجرائی کے 5 سال قبل متعارف کردہ ٹی ایس آئی پاس پالیسی کی کامیاب عمل آواری میں جگتیال ضلع کو ریاست بھر میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے جس پر جگتیال ضلع کلکٹر شرت کو ریاستی وزیر انڈسٹریز کے ٹی راما راو نے حیدرآباد کے شلپا کلا ویدیکا میں ایک تقریب کے دوران ایوارڑ  سے نوازا ۔ ریاستی وزیر  کے ٹی آر نے  ریاست بھر میں جگتیال ضلع کو اول مقام دلوانے پر ضلع کلکٹر شرت  کی کارکردگی کی ستایش کی ۔اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی دیگر شعبوں کی ترقی میں جگتیال ضلع سرفہرست رہے گا ۔

Post source : Urduleaks