December 08, 2019

وزیر انڈسٹریز کے ٹی آر کے ہاتھوں کاماریڈی کلکٹر ستیہ ناراینا کو ایوارڈ

وزیر انڈسٹریز کے ٹی آر کے ہاتھوں کاماریڈی کلکٹر ستیہ ناراینا کو ایوارڈ

کاماریڈی-4 دسمبر( اردو لیکس) وزیر انڈسٹری و بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے ضلع کلکٹر کاماریڈی ستیہ ناراینا کو سرکاری اسکمیات اور پروگراموں کی موثر عمل آواری پر تہنیت پیش کی ۔ریاست میں صنعتوں کے قیام کے لئے سنگل ونڈو سسٹم کے تحت جلد سے جلد اجازت نامے کی اجرائی کے 5 سال قبل متعارف کردہ ٹی ایس آئی پاس پالیسی کی کامیاب عمل آواری میں کاماریڈی ضلع کو ریاست بھر میں نمایاں مقام حاصل ہوا ہے جس پر  ضلع کلکٹر ستیہ ناراینا کو ریاستی وزیر انڈسٹریز کے ٹی راما راو نے حیدرآباد کے شلپا کلا ویدیکا میں ایک تقریب کے دوران ایوارڑ سے نوازا ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے  کاماریڈی ضلع کلکٹر کی کارکردگی کی ستایش کی ۔اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی دیگر شعبوں کی ترقی میں کاماریڈی ضلع نمایاں مظاہرہ کرے  گا۔ستیہ ناراینا کو ایوارڈ ملنے پر ضلع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے انھیں مبارکباد پیش کی ۔

Post source : Urduleaks