December 08, 2019

دیشا قتل واقعہ پر فیس بک ریمارکس- ایک اور نوجوان گرفتار

دیشا قتل واقعہ پر فیس بک ریمارکس- ایک اور نوجوان گرفتار

گنٹور-4 دسمبر( اردو لیکس) حیدرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے سوشل میڈیا پر دیشا قتل واقعہ پر فحش پوسٹ کرنے والے ایک اور نوجوان کو آندھراپردیش سے گرفتار کرلیا ہے۔ذرایع کے مطابق آئی پی ایڈریس کی بنیاد پر گنٹور ضلع سے سائی ناتھ عرف نامی نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے جو گنٹور کے امراوتی کے کنڈیہ کالونی کا رہنے والا ہے سائی ناتھ  نے دیشا کے نام سے فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹیں کیں۔اس نوجوان نے فیس بک پر ایک گروپ تشکیل دیا اور  دیشا کے بارے میں توہین آمیز پوسٹیں کیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے تحویل میں لیتے ہوئے حیدرآباد منتقل کردیا ۔سی سی ایس ٹیم نے گزشتہ روز تلنگانہ کے نظام آباد سے سری رام نامی نوجوان کو بھی اسی طرح کے کیس میں گرفتار کیا تھا جو اس طرح کے قابل اعتراض ریمارکس دیشا قتل واقعہ پر کئے تھے

Post source : Urduleaks